ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایک سال میں بن کر تیار ہو جائے گی پارلیمنٹ کی نئی عمارت: لوک سبھا اسپیکر

ایک سال میں بن کر تیار ہو جائے گی پارلیمنٹ کی نئی عمارت: لوک سبھا اسپیکر

Wed, 11 Aug 2021 23:58:06    S.O. News Service

نئی دہلی،11؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) ملک کا نیا پارلیمنٹ ہاؤس آزادی کی 75 ویں سالگرہ یعنی اگلے سال 15 اگست سے پہلے تیار ہونے کا امکان ہے۔ ایوان زیریں لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا سے ایوان زیریں غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی ہونے کے بعد پریس کانفرنس میں جب اس کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ نئی پارلیمنٹ کی عمارت کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ نئی عمارت آزادی کی 75 ویں سالگرہ یعنی 15 اگست 2022 سے پہلے تیار ہو جائے۔

پارلیمنٹ کی نئی عمارت تقریباً 971 کروڑ روپے کی لاگت سے بن رہی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 10 دسمبر کو اس کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ تقریباً 60 ہزار مربع میٹر میں بننے والی یہ نئی عمارت موجودہ پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں ہی بنائی جا رہی ہے۔ اس تین منزلہ عمارت کا ڈیزائن سہ رخی ہے۔ سنگ بنیاد رکھنے کے وقت یہ ہدف مقرر کیا گیا تھا کہ نئی پارلیمنٹ کی عمارت کا تعمیراتی کام اکتوبر 2022 تک مکمل ہو جائے گا۔ لوک سبھا کے اسپیکر کا آج کا بیان واضح کرتا ہے کہ کووڈ کی وجہ سے نئی پارلیمنٹ کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔


Share: